بابرہ شریف بابرہ پاکستان فلم انڈسٹری کی 1970ء سے 1980ء کی دہائی کی ایک مشہور و معروف فنکارہ ہیں- بابره شریف 10 دسمبر 1954ء کو پنجاب کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں- وہ درمیانے درجے کی فیملی سے تعلق رکهتی تهیں- بابرہ نے 12 سال کی عمر میں ماڈلنگ کرنا شروع کی اور اپنے کیرئیر کا آغاز پی ٹی وی کمرشل سے کیا- انہوں نے 1973ء میں "جِٹ واشنگ پاوڈر" کی کمرشل میں کام کیا- اس کمرشل کے بعد وہ جلد ہی محسن شیرازی کی سیریل "کرن کہانی" میں نمودار ہوئیں جوکہ پی ٹی وی کے سینٹر کراچی سے ٹیلی کاسٹ ہوا- یہ ایک کامیڈی سیریل تها جسے حسینہ معین نے تحریر کیا. فلمی دنیا میں قدم 1974ء میں شمیم آرا نے اپنی فلم "بهول" میں کاسٹ کیا اور ایس سلیمان نے اپنی فلم "انتظار" میں کاسٹ کیا- یہ دونوں فلمیں 1974ء میں ہی ریلیز ہوئیں لیکن "انتظار" فلم "بهول" سے پہلے ریلیز ہوئی اور اسی سال نظر شباب کی "شمع" ریلیز ہوئی تهی- 1974ء میں فلم "میرا ناں فتے خاں" میں وہ سپورٹنگ رول میں ظاہر ہوئیں جس کے ڈائیریکٹر مسعود پرویز تهے جبکہ نیلو ...
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں