Saba qamar
تاریخی ڈرامہ "جناح کے نام" کی فاطمہ جناح صبا قمر قمر نے پہلی بار تاریخی ڈرامہ "جناح کے نام" (2007) میں فاطمہ جناح کے کردار کے لیے میڈیا کی مثبت توجہ حاصل کی، اور اس پیش رفت کے بعد کئی ٹیلی ویژن سیریز میں مزید کامیابی حاصل کی۔ جن میں تقسیم سے پہلے کے ڈرامے "داستان" اور ڈرامہ "اڑان" (دونوں 2010) شامل ہیں۔ رومانوی ڈرامے "مات" اور "پانی جیسا پیار"(دونوں 2011)، سماجی ڈرامہ "تھکن (2012)، تھرلر سریز "سناٹا"، رومانوی ڈرامہ "بنٹی آئی لو یو" (دونوں 2013)، فیملی ڈرامہ "ڈائجسٹ رائٹر" (2014)، کرائم تھرلر "سنگت" (2015) اور "بےشرم" (2016) ان میں سے ہر ایک کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈز حاصل کئے۔ وہ مشہور سوانحی فلم "منٹو" (2015)، رومانٹک کامیڈی "لاہور سے آگے" (2016)، اور ہندی تعلیمی ڈرامہ "ہندی میڈیم" (2017) میں بھی نظر آئی ہیں، جس کے لیے انھیں بہترین اداکارہ کے لیے فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ قمر نے 2017 کے سوانحی ڈراموں "باغی" اور "میں منٹو...