Filmstar shameem aara
شمیم آرا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک مایہ ناز فنکارہ "پُتلی بائی" بھارت کے شہر علی گڑھ میں 1938ء کو پیدا ہوئی- 1956ء میں پتلی بائی اپنے رشتے داروں سے ملنے کیلئے لاہور آئیں تو ان کی ملاقات فلم ڈائریکٹر "نجم نقوی" سے ہوئی- نجم نقوی صاحب پہلے سے ہی اپنی نئی فلم "کنواری بیوہ" کیلئے کسی نئے چہرے کی تلاش میں تھے- اسکی شخصیت، دلکش مسکراہٹ، خوبصورت چہرہ اور دل کو موہ لینے والی آواز نجم نقوی کو بہت بھائی- چنانچہ انہوں نے پتلی بائی کو "کنواری بیوہ" میں شمیم آرا کے نام سے متعارف کروایا- اگرچہ یہ فلم کامیابیاں سمیٹنے میں ناکام رہی لیکن پاکستان فلم انڈسٹری کو ایک نیا چہرہ ضرور مل گیا- اسی سال انہوں نے "مِس 56" میں بھی کام کیا- 1958ء میں فلم "انار کلی" میں انار کلی کی بہن کا کردار ادا کیا جبکہ 1959ء میں عالم آرا، اپنا پرایا، فیصلہ، سویرا، جائیداد، مظلوم اور راز جیسی فلموں میں کام کیا- 1960ء میں شمیم آرا نے فلم "سہیلی" میں مرکزی کردار ادا کیا- "ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے کیا کیا نہ ہوا دل ...